April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شہبازشریف کی سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت ، جواب کیا ملا؟ جانئے 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران   وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بھیجے گئے پیغامات اور مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور سعودی عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف بھی  کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *