April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
PSL season nine
PSL season nine

کراچی۔ 18 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل سیزن نائن کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جارہے فائنل میچ میںملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ایلکس ہیلزکی جگہ کولن منرو ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان(وکٹ کیپر کپتان)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی اور عباس آفریدی شامل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان(وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور عبید میک کوئے شامل ہیں۔

میچ میں امپائرنگ کے فرائض نیوزی لینڈکے کرس گیفانی اور انگلینڈکے رچرڈ ایلنگ ورتھ سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائراحسن رضا،ریزرو امپائرآصف یعقوب اور میچ ریفری سری لنکا کے روشن ماہنامہ ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے یونائیٹڈ نے دو اور سلطانز نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یونائیٹڈ نے 10مارچ2024 کو کھیلے گئے میچ میں 3 وکٹوں اور 7مارچ 2023 کو کھیلے گئے میچ میں ایک گیند قبل 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔سلطانز نے 20فروری2024 کو کھیلے گئے میچ میں ایک گیند قبل5 وکٹوں،19فروری2023 کو کھیلے گئے میچ میں52 رنز اور 20فروری2022 کو کھیلے گئے میچ میں 16 گیندوںقبل 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *