April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

دہشت گردانہ حملہ کرنےوالے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا، یوکرین جانے کی

حملہ کی جگہ پر موجود روسی سکیورٹی اہلکار

روسی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو کے مضافاتی علاقے میں جمعے کے روز کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے والے مشتبہ افراد غیر ملکی شہری تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ “غیر ملکی شہری” ہیں۔ وزارت نے گرفتار افراد کی قومیتوں کی وضاحت نہیں کی۔ روسی میڈیا اور ایک روسی رکن پارلیمان نے پہلے تصدیق کی تھی کہ کچھ مشتبہ افراد کا تعلق تاجکستان سے ہے۔

روس میں ہونے والے حملہ کے بعد کا منظر

ادھر ماسکو میں صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کروکس سٹی ہال میں دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 140 ہو گئی ہے۔ روسی صدر پوتین نے اس حملے کو “خونی دہشت گردانہ حملہ” قرار دیا اور کہا دہشت گردی کرنے والے تمام مجرم مل گئے ہیں۔ لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے چھپنے کی کوشش کی اور یوکرین کی طرف بڑھے۔ یوکرین کی طرف ان کے لیے ملک کی سرحدوں کو عبور کرنے کے لیے ایک ‘کوریڈور’ تیار تھا۔

روسی صدر نے کہا کہ ان قاتل اور انسانیت سوز جرم کرنے والے دہشتگردوں کی کوئی قومیت نہیں ہے، ان کا تعلق کسی قوم سے نہیں ہوسکتا، ان کو ناقابل تلافی انجام اور انتقام کا سامنا کرنا ہوگا، ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرم کی تمام تفصیلات کا تعین کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

کوشش کر رہے تھے: پوتین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *