April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
وزیر اعلیٰ کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کی ہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بتدریج پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم دیئے جائیں گے.بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی کےذریعے سولرسسٹم دئیے جائینگے۔سولر سسٹم میں اعلیٰ سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہو گا.گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *