April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کشمیر پریمیئر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

کشمیر پریمیئر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہے,پرسوں میدان سجے گا۔افتتاحی تقریب 06 اگست شام چھ بجے نڑول سٹیڈیم  مظفرآبادمیں منعقد ہوگی جس میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ایونٹ کا پہلا میچ ڈے اینڈ  نائٹ کھیلا جائے گا جس میں راولاکوٹ ہاکس اور میر پور کی ٹیممیں آمنے سامنے ہونگی، اس ایونٹ میں کل 20 میچ کھیلے جائیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ آذادکشمیر سے تعلق رکھنے والے 30 کھلاڑی مختلف ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔نڑول سپورٹس سٹیڈیم دلکش اور خوربصورت انداز سے سجا دیا گیا ہے اور تزین و آرائش کا کام آفیسران محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر نے اپنی نگرانی میں مکمل کروا دیا ہے۔سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری امتیاز احمد ڈائریکٹر جنرل سپورٹس و کلچر خواجہ محمد نعیم بسمل نے اپنی سربراہی میں ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز سردار افتخار صادق،محمد نعمت اللّٰہ خان عباسی نے محکمہ کے جملہ سٹاف کے ہمراہ نڑول سپورٹس سٹیڈیم کو کشمیر پریمئیر لیگ کی تیاری کے لیئے بھرپور کردار ادا کیا جس کی وجہ سے آج یہ سٹیڈیم نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے کھیل کے لیئے تیار ہوا ہے۔گزشتہ روز سیکرٹری سپورٹس چوہدری امتیاز احمد اور ڈی جی خواجہ نعیم بسمل نے آفیسران کے ہمراہ نڑول سٹیڈیم کا معائنہ کیا اور جملہ انتظامات کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں آئی جی آزادکشمیر اور ڈی آئی مظفرآباد ریجن ،ایس ایس پی نے پولیس آفیسران کے ہمراہ سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نڑول سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *