April 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 مسیحی ملازمین اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دے رہے ہیں ،آر پی او

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے آمدہ ایسٹر کے تہوار کے سلسلہ میں ریجنل دفتر میں تعینات مسیحی برادری کے ملازمین کو انعامات کی تقسیم کے لیے خصوصی طور پر اپنے دفتر مدعو کیاانعامات حاصل کرنے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل سلیمان اقبال، کانسٹیبل کامران وکٹر، کاشف رشید مسیح، کاشف مسیح، بابر مسیح،امجد مسیح اور عامر مسیح شامل تھے۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے اس موقع پر مسیحی ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاریجنل پولیس دفتر میں تعینات مسیحی ملازمین اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دے رہے ہیں جنکی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *