April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 خواتین صحت مند زندگی کیلئے ہاکی کو  ہتھیار بنائیں، سیدہ شہلا رضا

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )صوبائی وزیر   اور پی ایچ ایف کی جنرل منیجر وومن ونگ سندھ و کے ایچ اے کی چیئرپرسن سیدہ شہلا رضا  نے کہا ہے کہ خواتین صحت مند زندگی کے لئے قومی کھیل کو اپنا ہتھیار بنائیں، کے ایچ اے ہاکی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے طالبات کو اپنا پلیٹ فارم دینے کے لئے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے خواتین ہاکی ٹیم کی ازسر نو تشکیل کے لئے مختلف کالجوں کے دوروں کا کا اغاز کردیا، قومی کھیل کی بحالی اور طالبات کو ہاکی کی جانب راغب کرنے کے لئے صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل منیجر وومن ونگ سندھ و کے ایچ اے کی چیئرپرسن سیدہ شہلا رضا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین نے پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کا دورہِ کیا، کالج پہنچنے  پر سیدہ شہلا رضا اور حیدر حسین کا کالج کی پرنسپل پروفیسر رخسانہ بلوچ نے ڈائریکٹر اسپورٹس کشمالہ بتول سمیت دیگر اساتذہ کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ طالبات سے ملاقات اور ان میں ہاکی اسٹیکس تقسیم کرنے کے موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت ویمنز کھلاڑیوں کی دولت سے مالامال ہے، ضرورت انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہیں، خواتین صحت مند زندگی کے لئے قومی کھیل کو اپنا ہتھیار بنائیں۔ پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر رخسانہ بلوچ نے ویمنز ہاکی کی تشکیل نو میں  کے ایچ اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کراتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہاکی نے ہمیں ایک نام ایک پہچان دیا ہے، ہمیں قومی کھیل پر فخر ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *