May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سیاسی رہنماؤں کا غزہ سے اظہاریکجہتی کیلئے عید سادگی سے منانے کا اعلان

ملکی سیاسی رہنماؤں نے  غزہ کے مسلمانوں سے اظہار  یکجہتی کے لیے عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔سیاسی رہنماؤں نے عید پر اپنے پیغامات میں کہا کہ عید تو مٹھاس کا نام ہے، روزوں میں صبر کی جو تربیت حاصل کی ہے وہ آئندہ سال بھی اپنانے کی ضرورت ہے۔سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر اپنے فلسطینی بھائیوں کو مت بھولیں جو گزشتہ 6 ماہ سے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری صیہونی درندگی میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہد اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہو چکےہیں لیکن اس کے باوجود امریکا کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی نظر نہیں آئیں جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاہد معطل نہیں کر رہے۔اس کے ساتھ ہی سیاسی رہنماؤں نے عید اپنے آبائی علاقوں میں منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ملک بھر میں عید مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، جس حوالے سے ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *