May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
یکطرفہ فیصلے مسلط نہیں کئے جا سکتے، بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہئے: خواجہ آصف

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوری سسٹم کے تسلسل کے لیے کسی کے فیصلے تسلط نہیں ، یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اکثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کیے جاتے، وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی افراتفری اور فتنے کا آلہ کار نہیں بنیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لیے کریں ، ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *