May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مضر صحت وجعلی کیچپ تیارکرنے والے کارخانے پر چھاپہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے چھاپے،مضرصحت کیچپ تیار کر نے والا کارخانہ پکڑ لیا کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسید علی عرفان رضوی کی خصو صی ہدا یا ت پر راولپنڈی کینٹ بورڈکے فوڈ کنٹرول سیل نے صدرمیں آپریشن کیا، مضر صحت وجعلی کیچپ تیارکرنے والا کارخانہ پکڑلیا جہاں غیرمعیار ی کیچپ تیارکیاجارہاتھاجو کینٹ کے مختلف دکا نوں کو سپلائی کیا جانا تھاسامان اور مضرصحت کیچپ کو قبضے میں لے کر نمونے کو لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لئے بھجوادیا گیاغیر معیار ی صفائی پر 16فوڈپو ائنٹ کو نوٹسز جاری کردئیے گئے فوڈ ڈیپارنمنٹ نے صدر کے مختلف ہوٹلوں پر بھی کاروائیا ں کیں بھاری جرمانے بھی عائد کئے اس موقع پر سی ای اوسید علی عرفان رضو ی کا کہنا ہے کہ غیرمعیاری، ممنوعہ اور ایکسپائر اشیا پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے خوراک میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند،جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *