May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن6مئی تک معطل کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیاگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہاہے۔ 

لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا۔ نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا قانون میں ترمیم کی گئی تھی ڈی سی اوز کو اختیار دیاگیاتھا۔ وکیل درخواست گزار بولے فیڈرل پرائس کنٹرول وزیر اعظم کی نگرانی میں تھی۔نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایاکنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائزز کو وفاقی حکومت مقرر کرے گی۔کنٹرولر جنرل کو قیمتوں کو تعین کرنے کا اختیار دیاگیا۔وکیل درخواست گزارنے کہا کہ کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں جس کا نوٹیفکیشن کیاگیا۔عدالت نے استفسار کیا یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے ؟۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہاہے۔ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی تھی۔اولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے شہر میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی کال دی تھی۔نان بائی ایسویسی ایشن کا کہنا تھا کہ کسی صورت روٹی اور نان کی قیمت کم نہیں کریں گے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاتھا کہ روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے۔ایسوسی ایشن کا مزیدکہنا تھا کہ ہم کسی صورت روٹی اور نان کی قیمت کم نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *