May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
110 سالہ شخص کی 6 عادات جو ہر کسی کیلئے لمبی عمر کا حصول ممکن بنا سکتی ہیں

دنیا کے 8 ویں معمر ترین مرد ونسینٹ ڈرینسفیلڈ کی عمر 110 سال ہے اور وہ اب بھی روزانہ اپنی گاڑی خود چلاتے ہیں۔امریکی ریاست نیو جرسی میں رہائش پذیر ونسینٹ ڈرینسفیلڈ کی پیدائش 1914 کو ہوئی تھی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ برسوں سے اپنے گھر میں تنہا مقیم ہیں اور اب بھی اپنے تمام کام خود کرتے ہیں۔انہیں کسی بڑی بیماری جیسے امراض قلب یا کینسر کا کبھی سامنا نہیں ہوا، یہاں تک کہ کمردرد یا سر درد کی بھی شکایت نہیں ہوتی۔انہوں نے اپنی لمبی عمر کا راز 6 عادات کو قرار دیا جن کو کوئی بھی اپنا سکتا ہے۔وہ روزانہ دودھ پیتے ہیں30 کی دہائی کے اقتصادی بحران کے دوران ونسینٹ ڈرینسفیلڈ نے 15 سال کی عمر میں ایک ڈیری فارم میں کام کا آغاز کیا اور 5 سال تک گھروں میں دودھ پہنچاتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘اس فارم میں کام کرنے کی وجہ سے مجھے بہت اچھی غذا ملتی رہی اور میں اکثر سوچتا ہوں کہ اس کی وجہ سے میرے جسم کی ہڈیوں اور زندگی کو اچھا آغاز ملا’۔گائے کے دودھ میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ غذائی جز عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کے حجم کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ونسینٹ ڈرینسفیلڈ ہر صبح دودھ پیتے ہیں اور ان کی 100 سالگرہ کے موقع پر مہمانوں کی تواضع بھی اسی سے کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *