May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پولیس اور پاک فوج کےمابین دہشتگردی کےخلاف مثالی تعاون جاری

 پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا افتتاح کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کیا۔نئے تعمیر شدہ ہیڈ سی ٹی ڈی کوارٹرز میں جدید طرز پر کرائم سین یونٹ، ڈیٹا کولیکشن ، ڈیٹا مائنگ اور فورنزک لیب قائم کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں کور کمانڈر پشاور نے  سنٹرل پولیس آفیسں میں آپریشن روم  کا بھی افتتاح بھی کیا جو جدید مانیٹرنگ سمیت ضلعی رابطوں کیلئے فیوژن سنٹر کا کردار ادا کرے گا۔پولیس حکام نے کور کمانڈر کو سی ٹی ڈی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر سے سی ٹی ڈی کی استعداد کار کو مزید تقویت ملے گی ۔ کور کمانڈر پشاور نے خیبر پختونخوا پولیس اور خصوصاً سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردی کے خلاف کارکردگی کو سراہا،پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے میں پاک فوج اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *