May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/giikah.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے 2ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے دوران 2ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گی پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 2ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوا، نعشیں  ہسپتال منتقل ، ہلاک ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے دیگر ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *